خیبرپختونخوا میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ون مین کمیشن کا اجلاس ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں پشاور میں منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سیکرٹری محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبرپختونخوا جناب عادل صدیق کی جانب سے کمیشن کو صوبے میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے اب تک کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی پیشواؤں کو باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت کے اعزازیہ پیکج میں شامل کر لیا گیا ہے اور اعزازیہ کی فراہمی جاری ہے. اسی طرح صوبے میں بین المذاھب ہم آہنگی کی کمیٹیاں صوبائی اور ضلعی سطح پر فعال کام انجام دے رہی ہیں۔کمیشن کے اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اقلیتی برادری کے لیے رکھے گئے فنڈز پر بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بریف کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے رواں مالی سال کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا 16 فیصد اقلیتوں کے لیے مختص ہے، جن میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی تعمیر و مرمت، رہائشی کالونیوں، مذہبی رسومات، بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اقدامات، نوجوانوں کے ایکسپوژر وزٹ و دیگر متعلقہ امور شامل ہیں۔اجلاس میں اقلیتی برادری کی جانب سے پیش کئے گئے درپیش چیلنجز پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی جن میں واضح کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی امین گنڈاپور نے کرسمس کی مناسبت سے ہر چرچ کے لئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے اور فنڈز بھی جاری کر دئیے ہیں. اجلاس کو بتایا گیا کہ مسیحی برادری کی اراضی پر تجاوزات کے خاتمے، اقلیتی عبادت گاہوں کی سولرائزیشن، اقلیتی برادری کے قبرستان میں باؤنڈری وال کی تعمیر، روزگار کے مواقع میں پانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کے حوالے سے بھی ٹھوس و عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
A meeting of the One-Man Commission, chaired by Dr. Shoaib Suddle was held in Cabinet Room of Civil Secretariat Peshawar to review steps taken for the welfare of minorities in Khyber Pakhtunkhwa. Chief Secretary Nadeem Aslam Chaudhry and Secretary Auqaf, Hajj, Religious & Minority Affairs, Adil Sadiq were also present in the meeting. The Commission was informed that minority religious leaders have been included in the Provincial Government's honorarium package, interfaith harmony committees are actively functioning at provincial and district levels. The commission was further informed that 16% of the current year's development budget is allocated for minorities, covering the construction and renovation of worship places of Minorities, renovation of residential colonies, religious ceremonies, interfaith harmony conference, and youth exposure visits. The Commission was informed that the Chief Minister, KP has approved PKR 500,000 for each church on the eve of Christmas 2024. The Chair was informed about steps taken for the removal of encroachments on Christian community lands, solarization of minority worship places, construction of boundary walls around Minority graveyards, implementation of a 5% job quota, and establishment of cremation grounds for minorities.